میرے پاس ہو کے بھی تو پاس نہیں ھے
By Waheed
سب کچھ ھے میرے پاس کچھ پاس نہیں ھے
آنچل سے میرے ٹکراتی ھے تیری ہی خوشبو
پُرنم ہوں تجھے اس بات کا احساس نہیں ھے
جینا مجھے سکھا گئی ھے تیری بے رخی
سینے میں اگر چہ باقی میرے سانس نہیں ھے
تو میسّر تو ھے مگر میرے پاس نہیں ھے
مقدر سے اب اور کوئی التماس نہیں ھے
انگوٹھی میں میری ھے تیرے نام کا نگینہ
جسم پہ مگر تیرے نام کا لباس نہیں ھے
محفل میں تیری آنکھوں کا سمندر ھے شامل
درد سے میرے لیکن تو روشناس نہیں ھے
ہتھیلی پہ سجاتی ہوں تیرے نام کی مہندی
لکیروں کو میسّر مگر قرطاس نہیں ھے
(واحد)
By Waheed

Comments