Lahuluhan Mumbai
- Hashtag Kalakar
- 2 days ago
- 1 min read
By Rumani Tarannum Mushtaq Ahmed
26 نومبر2008 کو ہوئے ممبئ حملوں پر لکھی گئی نظم
لہولہان ممبئی
چھبیسں نومبر کی رات ہوئی سوگوار ممبئ
خون کی ہولی سے ہوئی زخم دار ممبئ
تاج ،اوبیرائے، نریمن ہاؤس یرغمالی
تھم گئی دہشتوں سے برق رفتار ممبئ
بارودی دھماکوں کے شعلوں میں لپٹی
بندوق کی گولیوں سے غبار غبار ممبئ
ہیںمنت ،کامٹے ،سالسکر ، اُنّی جیسے ویر
جیالوں کی شہادت سے اشک بار ممبئ
بے گناہ معصوم شہریوں کے قتلِ عام
اور سیاحوں کے خون سے زیرِ بار ممبئ
دامنِ بحر میں بسی یہ معاشی راجدھانی
سیاسی رہنماؤں کی نااہلی سے شرمسار ممبئ
غم وغصّہ ، آنسو اور آہوں کا دردناک ترنّؔم
خدارا اب کبھی نہ ہو پھر سے تار تار ممبئ
رومانی ترنّؔم مشتاق احمد
By Rumani Tarannum Mushtaq Ahmed

Comments