میری حسرتیں، میری چاہتیں
- Hashtag Kalakar
- Dec 2
- 1 min read
By Shaikh Aafreen
میری چاہتیں میری حسرتیں
میری عادتیں میری خواہشیں
میری خوشیاں بھی میرے سارے غم
میرے زخم بھی میرا درد بھی
میری راحتیں، تو میرا سکوں
میری روح بھی میرا جسم بھی
تو میرا ذہن اور بے تابیاں
تو میری زمین میرا آسماں
ہے اس قدر مُجھ کو تری طلب
میری ہے دعا تُومجھے ملے!
تیرے بن میرا کیا وجود ہے؟
تیرے بن میں کیسے جیو بتا؟
تیرے دم سے ہے میری ہر صبح
میری شامیں اور میری رات بھی
تیرے بن جیو تو تُو ہی بتا
کیسے جیوں اے بے اماں؟
تیرا لہجہ تیری ہر ایک ادا
میرے دل و دماغ پہ یہ نقش ہے
تو بدل گیا تو وہ نہ رہا
جسے دیکھ کر یہ دل میرا
کبھی تڑپ اٹھتا تھا بے وجہ
تو نے چہرہ اپنا بدل لیا
تو نے بدلی اپنی محفلیں
تیرا رنگ روپ سنور گیا
مُجھے چھوڑ دینے کے بعد اب
حاصل ہے تُجھ کو دو جہاں
نورِ نظر، اے جانِ جاں تجھے علم ہے؟
میری جان تیری زُلف کی چھاؤں تلے سرشار تھی
اے بےخبر تُو لوٹ آ
اے بےخبر اب لوٹ آ!
By Shaikh Aafreen

Nice beautiful
🥺how beautifully
The last call to beloved. 🥲
So touching🥺 and beautiful 🥰
پہت خوب❣️